کمشنر کی حادثہ کے زخمیوں کی عیادت،مکمل خیال رکھنے کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرکمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے الائیڈ ہسپتال ون کا دورہ کیا اور موٹر وے پر ساہیانوالہ کے قریب کار اور کوسٹر میں تصادم کے زیرعلاج زخمیوں کی عیادت کی۔کمشنر فیصل آباد نے دلخراش واقعہ پر گہرے دکھ اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے اظہار ہمدرد ی اور تعزیت کی۔انہوں نے ڈاکٹرز اور ہسپتال انتظامیہ کو زیرعلاج زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی اور کہا کہ زخمیوں کے مکمل صحت یاب ہونے تک ان کا خاص خیال رکھا جائے جبکہ لواحقین کو علاج یا ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں