فلموں میں ناکامی کے بعد کنارے لگا دیا ‘ دیا مرزا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی اداکارہ دیا مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ ابتدائی فلموں کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد مجھے کنارے سے لگا دیا گیا تھا۔عرب میڈیا کو دیے اپنے انٹرویو میں دیا مرزا نے اپنے فلمی کیریئر کی ابتدا میں پیش آنے والی مشکلات کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب میری فلمیں باکس آفس پر کامیاب نہ ہوئیں تو مجھے فیچر فلموں سے دور کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک نوجوان اور اپنے خواب پورے کرنے کے خواہش مند اداکار کے لیے یہ صورت حال بہت بڑا جذباتی دھچکا ثابت ہو سکتی ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ کیریئر کے ابتدا میں آنے والی مشکلات کے بعد 2004 اور 2005 کے دوران میں نے شہرت کے پیچھے بھاگنے کے بجائے ایسے پروجیکٹس پر توجہ مرکوز کرنا شروع کر دی جن کی کہانی اور مقصد میرے لیے اہم تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں مادی کامیابی کے بجائے کام میں معنی اور مقصد کو ترجیح دیتی ہوں۔دیا مرزا نے 24 برس کی عمر میں فلم پروڈکشن کے شعبے میں قدم رکھ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں