UAE کے ساحل پر تیل پھیل گیا

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے ساحلی علاقے میں ٹینکر سے خارج ہونیوالا تیل وسیع علاقے میں پھیل گیا۔ سیٹیلائٹ تصاویر میں اماراتی ساحلوں کے اطراف تیل پھیلا ہوا نظر آرہا ہے، تیل کے اخراج کے باعث شارجہ اور راس الخیمہ کے ساحلوں کو بھی تاحکمِ ثانی بند کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز ٹینکر سے تیل کے اخراج کے باعث ام القوین کے تمام ساحلوں اور ساحلی علاقوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔اماراتی حکام کے مطابق تیل کے اخراج پر قابو پانے اور ساحلی علاقوں سے تیل صاف کرنے کا کام جاری ہے۔وزارت کے مطابق متعلقہ حکام نے واضح کیا ہے کہ محسوس ہونے والی بو سے رہائشیوں کی صحت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں