PTIکے اندر شدید اختلافات پائے جاتے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پی ٹی آئی سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کو متحد اور سیکورٹی اداروں کاساتھ دینا چاہئے ۔ پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کے باعث آگے بڑھنے کے لیے واضح حکمت عملی اور منصوبہ بندی سے محرو م ہے۔اسے قیام امن سے کوئی د لچسپی نہیں-جاری بیان میں ان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کے اندر شدید اختلافات پائے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ کوئی موثر اور واضح سیاسی لائحہ عمل بھی بنانے میں ناکام ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلسل سکیورٹی چیلنجز، دہشت گردی اور عوامی ریلیف کے اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے خیبر پختونخوا کے عوام پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت سے مایوس ہوتے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے داخلی انتشار اور اختلافات نے پارٹی فیصلوں اور حکومتی امور کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں