فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میا ں طاہرایوب آئندہ سیشن کیلئے جما عت اسلامی کے ضلعی امیر منتخب ہوگئے ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے صوبائی امیر جاوید قصوری سے مشاورت کے بعد آئندہ 2 سالہ مدت کیلئے ان کی تقرر ی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔میاں طاہرایوب شہر کے سیاسی،سماجی و کاروباری حلقوں میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔حلقہ گلستا ن کالو نی سے مسلسل کئی مرتبہ میونسپل کونسلر،یوسی ناظم اورچیئرمین منتخب ہو چکے ہیں جبکہ لائلپورٹائون سے ممبرامن کمیٹی بھی ہیں۔زمانہ طالب علمی سے جماعت اسلامی سے وابستہ رہے ہیں۔اسلامی جمعیت طلباکے ناظم شہر بھی رہ چکے ہیں۔میاں طاہرایوب یکم نومبر کو اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھائیں گے۔




