شہریوں کو درپیش سفری مشکلات میں کمی لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں،چیف ٹریفک آفیسر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد کی زیرِ صدارت سی ٹی او آفس میں فیصل آباد کے بڑے ٹرانسپورٹرز، گاڑیوں کے مالکان اور مینیجرز کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل، ان کے حل اور شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ کے تحت جڑانوالہ روڈ اور جھنگ روڈ پر ٹریفک کی صورتحال، کینال روڈ پرکی روانی، متبادل روٹس، پبلک سروس وہیکلز کی آمد و رفت اور ٹریفک کے منظم بہا ئوکو یقینی بنانے سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔اس موقع پر ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل، ٹریفک مینجمنٹ کو موثر بنانے اور پبلک سروس وہیکلز کی آمد و رفت کو بہتر انداز میں منظم کرنے کے لیے باہمی مشاورت اور رابطے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ موثر رابطے اور باہمی تعاون کے ذریعے شہریوں کو درپیش سفری مشکلات میں کمی لانے اور شہر کی اہم شاہراہوں، بالخصوص جڑانوالہ روڈ، جھنگ روڈ اور کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں