گوجرہ میں چوروں کا راج، عوام عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم چوروں نے مختلف وارداتوں میں مال وزر چوری کر لیا۔ معلو م ہوا ہے کہ مونگی روڈ کے محلہ وارثی پارک کے محمد یونس کے گھر میں نامعلوم چور داخل ہو ئے اورقیمتی موبائل،نقدی سمیت دیگر سامان وغیرہ سمیٹ کر فرارہو گئے۔علاوہ ازیں چوروں نے شاہ آباد کالونی کے محمد عدیل کے شوز کارخانہ میں داخل ہو کر وہاں سے قیمتی مشینوں کی موٹر یں،قیمتی تیار جوتے،میٹریل وسامان چوری کر لیا۔دریں اثناء پینسرہ روڈ کے ٹاورسے نامعلوم چوروں نے پینسرہ روڈ ٹاور سے1لاکھ65ہزارروپے مالیت کا مختلف سامان چوری کر لیا۔جبکہ حسنیہ کالونی کے محمد نعمان کی موٹر سائیکل نمبر3652بی ای جی محلہ مذکورہ سے چوری کر لی ۔دستگیر کالونی کے عادل حسین سے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے جھپٹامار قیمتی موبائل اور ہزاروں روپے نقدی چھین لی جبکہ چک نمبر277ج ب کے زمیندارمحمد امین کے احاطہ کی دیوار پھاڑ کر نامعلوم چورتین لاکھ روپے مالیتی گائے چوری کرلی۔چک نمبر338ج ب کے محمد انورکی عدم موجود گی میں نامعلوم چوراس کے گھر کے دروازے توڑ کر اندر سے 35ہزارروپے مالیت LCDاوقر پنکھا وغیرہ چوری کر لیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی ونواں لاہور پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں