اسلام آباد(بیوروچیف)چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنماؤں قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، تسنیم قریشی اور چوہدری سجاد الحسن نے بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی و تنظیمی معاملات اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کی سماجی و معاشی معاونت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مستحق خواتین اور خاندانوں کو سہولیات کی فراہمی، شفافیت اور سماجی تحفظ کے اقدامات کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔




