فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کی ہدایت پر چیف آفیسر مونسپل کارپوریشن فیصل آبادعثمان غنی نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا وزٹ کرتے ہوئے دکانوں کے باہرپڑا ہوا سامان قبضہ میں لے لیااور مختلف دکانداروں کو 50ہزار جرمانہ کر کے قومی خزانہ میں جمع کروا دیا، تفصیل کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عثمان غنی نے انکروچمنٹ ٹیم کے ہمراہ پیپلز کالونی نمبر 1چن ون روڈ، ستیانہ روڈ ، جھمرہ روڈ اور 66فٹا بازار منصور آباد کا دورہ کرتے ہوئے دکانوں کے باہر پڑا ہوا سامان قبضہ میں لے لیا اور مختلف دکانداروں کو 50ہزار جرمانہ کرتے ہوئے پی ایس آئی ڈی کے ذریعے قومی خزانہ میں جمع کروا دیئے اور سڑک کنارے کھڑے ریڑھی، چھابڑی والوں کو بھگا کر روڈ کلیئر کروا دیئے، انہوں نے تاجروں سے کہا کہ وہ فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کیلئے خالی رکھیں، دکانوں کے باہر رکھا جانے والا سامان ضبط کر لیا جائے گا۔




