طارق آباد ہاشم حلیم کے ورکر کو قتل کرنیوالے6ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پیپلز کالونی پولیس نے طارق آباد میں ہاشم حلیم کے ورکر کو قتل کرنے کے الزام میں دو بھائیوں سمیت 4نامزد اور دو نامعلوم ساتھیوں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق طارق آباد گلی نمبر4کا رہائشی حافظ شہروز نے بتایا کہ اس کا بھائی افراہیم رضا طارق آباد مین روڈ پر ہاشم حلیم والے کے پاس ملازمت کرتا تھا۔ گزشتہ شام غوث علی دکان پر آیا اور محمد ہاشم سے کسی بات پر تلخ کلامی کرنے لگا ان کو منع کرنے پر چلا گیا اور کچھ دیر بعد اپنے ساتھیوں طاہر گجر، طیب گجر پسران عارف گجر ، حسین عرف بگا اور دیگر دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور آتے ہی فائرنگ کر دی۔اور افراہیم بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا،جبکہ وہاں پر موجود افراد نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔ ملزمان ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر چھاپے مار کر غوث علی کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں