ڈرائیورز کو سموگ سے بچائو کے بارے آگاہی فراہم

ساہیوال ( بیورو چیف) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن ”محفوظ پنجاب” کے تحت، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب اور آر پی او ساہیوال کے احکامات کی روشنی میں، ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ہدایات پر اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال مرزا تنویر بیگ کی زیرِ نگرانی انچارج ایجوکیشن یونٹ نے رکشہ ڈرائیورز کو سموگ کے مضر اثرات سے بچاؤ، ٹریفک قوانین کی پابندی اور ممکنہ حادثات سے محفوظ رہنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر رکشوں پر ریفلیکٹرز بھی لگائے گئے تاکہ دھند اور کم حدِ نگاہ کے دوران گاڑیوں کی نمایاں شناخت ممکن ہو سکے اور حادثات کے خطرات میں کمی لائی جا سکے۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس ساہیوال شہریوں کے محفوظ سفر اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں