فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) برکات شریف سپورٹس میلہ 205ر۔ب وزیروالا کافائنل رندھاوا کلب ملاں پورنے سانجھا پنجاب کلب کو شکست دے کر اپنے نام کرلیا۔ مہمان خصوصی احمدمجتبیٰ MPA، چوہدری جاوید کمال گجر ، چوہدری تنویر تارڑ ایڈووکیٹ چوہدری وہاب گجر، میاں ساجد حاجی سعید احمدرندھاوا، میاں شہباز احمد، زوہیب گیلانی اور گدی نشین ، پیرسید اطہر گیلانی نے انعامات تقسیم کیے ۔ اول آنے والی ٹیم کو70ہزار روپے دوئم آنے والی ٹیم کو 50ہزار روپے رانا انصرکلب اور اتحاد کلب کو 20/20 ہزارروپے اورٹرافیاں دی گئیں ۔Bگروپ میں یونائٹیڈ کنگ کلب نلے والا اور برکات شریف کبڈی کلب نے دوسری ، علی شہنشاہ کلب نے تیسری اور گیلانی کلب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی جن کو 60ہزار روپے نقد اور ٹرافیاں دی گئیں۔ عالمی مبصر طیب گیلانی ، عبدالحکیم، فضل حق گجر، اصغر اچھو ، سید حسن شاہ ، ارشد ڈوگر فیض لونا، شہباز شریف سہوترا نے ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض سرانجام دیئے ۔




