جڑانوالہ(نامہ نگار)سلنڈر سے مبینہ طور پر گیس لیکج کے باعث ٹی ایچ کیو ہسپتال کی کینٹین میں آگ لگ گئی،ریسکیو ٹیم نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کی کینٹین میں چائے بنانے کے دوران مبینہ طور پر سلنڈر سے گیس لیک ہونے پر کینتین میں آگ لگ گئی جسکی زد میں آ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ہے۔




