کاروباری تنازعات،چالاک ملزمان نے5شہریوں کے ڈیڑھ کروڑ ہتھیا لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان نے5شہریوں کے ڈیڑھ کروڑ ہتھیا لیے، رقوم کا مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے، بھوانہ بازار کے تاجر فاروق نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم عتیق نے57لاکھ کا مال لیکر ہڑپ کر لیا۔غلام محمدآباد کے علاقہ اسماعیل روڈکے رہائشی شہباز سے ملزم نثار نے کاروبار کیلئے40لاکھ کی رقم لیکر فرار ہو گیا، سلیمی چوک کے نذیر نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ ملزم رضوان نے کاروبار کیلئے20لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی۔ جمیل ٹائون کے ساجد کا کہنا ہے کہ ملزم سمان نے ساڑھے پندرہ لاکھ کا سامان لیکر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا۔ ریلبازار کے تاجر جہانزیب سے ملزم غلام محی الدین نے13لاکھ کی رقم لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں