فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آبادریجن پولیس کے 120 سے زائد اے ایس آئی اور سب انسپکٹر سمیت متعدد ایس ایچ اوز کو سی سی ڈی،سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ اور پیرافورس میں ٹرانسفر کر دیا۔ ٹرانسفر ہونے والوں میں ایس ایچ او تھانہ سٹی تاندلیانوالہ سب انسپکٹر احمد منیل شاہ،ایس ایچ او تھانہ گڑھ سب انسپکٹر سہیل انجم ،سابق انچارج او ایس آئی برانچ سب انسپکٹر ڈاکٹر شہزاد انچارج چوکی برنالہ اے ایس آئی نعیم غضنفر انچارج چوکی اے ایس آئی مجاہد ہسپتال خاور بٹ و دیگر کو سی سی ڈی ٹرانسفر اور ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والا سب انسپکٹر غازی افضال کھرل کو سی ٹی ڈی جبکہ باقی افسران کو مختلف ڈپارٹمنٹ میں ٹرانسفر کر دیا گیا ٹرانسفر کیئے گئے ذرائع کے مطابق فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع سے حال ہی میں ترقی پانیوالے بیشتر سب انسپکٹر اور اے ایس آئیز کو دیگر ڈیپارٹمنٹ میں 2 سالہ ڈیپوٹیشن کے لیئے بھیجا گیا ہے۔




