ساہیوال میں ڈاکوؤں کی وارداتیں،6لاکھ سے زائد مالیت کا سامان لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے ٹیم نے جھنگ روڈ پر واقع شاداب کالونی میں بجلی کے گھریلو کنکشنز پر فیکٹری چلانے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ پکڑے جانے والوں میں محمد رضوان اور محمد ارسلان شامل ہیں۔ تفصیل کے مطابق ایف آئی اے کو اطلاع ملی تھی کہ جھنگ روڈ پر شاداب کالونی میں پکڑے جانے والے ملازمین نے رہائشی عمارت کرایہ پر لے کر وہاں پر صنعتی پیمانے پر ابراہیم گارمنٹس فیکٹری کے نام سے کاروبار شروع کر رکھا تھا۔ اور مذکورہ عمارت پر سات بجلی کے میٹرز کے کنکشنز بھی لے رکھے ہیں، جس پر ایف آئی اے ٹیم نے چھاپہ مارا تو فیکٹری میں صنعتی سرگرمیاں جاری تھیں اور گھریلو ٹیرف پر صنعتی بجلی استعمال کر کے قومی خزانہ کو لاکھوں کا نقصان پہنچایا جا رہاتھا۔ اس پر ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں