PTIاور فضل الرحمن معاملات پر لفظی جنگ لڑ رہے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمابیرسٹر عمراحمدمنے خان نے مولانا فضل الرحمان کے بیانات کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست آئین کے دائرے میں ہونی چاہیے۔اگر ریاست سے تبرکات میں سے کچھ نہیں مل سکاتومسلم لیگ ن کیاکرسکتی ہے؟-ان کاکہناتھاکہ میاں نواز شریف اورمیاں شہباز شریف نے ہمیشہ مولانافضل الرحمان کی قدرکی ہے انہیں حکومت اورپارٹی قیادت پر تنقیدکرتے ہوئے غورکرناچاہئے-انہوں نے کہاکہ اگرکے پی میں گورنر جے یو آئی کاہوتاتومولانا گورنرراج کوغلط قرار نہ دیتے پی ٹی آئی نے13سال میں صوبے کی بہتری دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے کچھ کیاہوتاتوحالات ایسے نہ ہوتے حکومت اورپاک فوج دہشت گردی کامقابلہ کررہی ہیں جبکہ پی ٹی آئی اورمولانا ذاتی معاملات پرلفظی جنگ لڑرہے ہیں-انہوں نے کہا کہ مولاایک زیرک سیاستدان ہیں انہیں مل بیٹھ کر اپناکرداراداکرناچاہئے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں