کے پی میں کھاد کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ

پشاور (بیوروچیف)خیبرپختونخوا میں گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے کھاد کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیکرٹری زراعت کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کھاد دستیابی، فراہمی اور فصلوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ کاشت کے سیزن میں کھاد کی مناسب مقدار میں دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔سیکرٹری زراعت نے کہا کہ کھاد کی طلب و رسد پر مسلسل نظر رکھی جائے۔انہوں نے کہاکہ کھاد کی بلاتعطل فراہمی کے لیے فرٹیلائزر کمپنیوں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کاشتکاروں کو کھاد کی فراہمی میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں