فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل کے زیر اہتمام ”تعظیم حرمین شریفین کانفرنس” مورخہ2نومبر بروز سوموار صبح 10بجے جامعہ قاسمیہ غلام محمد آباد فیصل آباد میں منعقد ہوگی۔جس میں انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل کے سیکرٹری جنرل ،چیئرمین پاکستان علماء کونسل ، کوارڈینیٹر وزیر اعظم پاکستان و قومی پیغام امن کمیٹی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، سنی علماء کونسل کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی سمیت مختلف دینی، سیاسی و سماجی تنظیموں کے قائدین خطاب کریں گے۔چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ یہ کانفرنس ارض حرمین شریفین ، مملکت سعودی عرب اور مسلمانوں کے مقدس مراکز مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ پر حوثی دہشت گردوں کے حملوں کے خلاف امت مسلمہ کے مشترکہ موقف کے اظہار اور اتحاد و وحدت کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ اور تقدس پوری امت مسلمہ کے ایمان و عقیدت کا مرکز ہے۔ کانفرنس میںمرکزی علماء کونسل پاکستان اور پاکستان علماء کونسل کے عہدیداران بھی شرکت کریں گے۔




