والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 18سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ جھنگ روڈ کی 18سالہ عالیہ کو کسی بات پر والدین نے ڈانٹ ڈپٹ پلائی تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میںرکھنے والی گولیاں کھا لیں، اہل خانہ نے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا۔ جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سر توڑ کوششیں کی لیکن دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں