لاہور(بیوروچیف)ٹریفک پولیس پنجاب نے ٹرانسپورٹرز کے لیے ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور چالان مفت چیک کرنیکی سہولت متعارف کرا دی حادثات میں ملوث ڈرائیورز کا ریکارڈ بھی ٹرانسپورٹرز کو فراہم کیا جائیگاٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق ڈرائیورز کی جانچ پڑتال کی سہولت صوبہ بھر میں دستیاب ہے۔ ٹرانسپورٹرز متعلقہ ٹریفک دفاتر سے ڈرائیورز کے کوائف اور ریکارڈ کی تصدیق کروا سکتے ہیں۔ٹریفک پولیس نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی ہے کہ ڈرائیورز کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہی انہیں ملازمت دی جائے، جبکہ صحت مند اور تربیت یافتہ ڈرائیورز کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے۔ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق رواں سال اس کے زیر انتظام سڑکوں پر مہلک حادثات میں 35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔محمد وقاص نذیر نے کہا کہ حادثات کی روک تھام اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک پولیس پنجاب کی مثر کاوشیں جاری ہیں۔ ڈرائیورز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی سہولت سے ٹریفک حادثات میں کمی لانے اور سڑکوں کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔




