کرایہ بچانے کی خاطر ٹریفک پولیس کی وردی پہننے والا گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کرایہ بچانے کیلئے ٹریفک پولیس کی یونیفارم پہن کر سفر کرنے والا نو سر باز پکڑ ا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے باز پرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ٹریفک وارڈن تحسین جاوید نے تایا کہ ڈی ٹائپ کالونی پل کے قریب کوسٹر کو اوور لوڈنگ پر رکا تو گاڑی سے ایک نوجوان نیچے اترا جس نے ٹریفک پولیس کی یونیفارمپہن رکھی تھی خود کو سرکاری ملازم ظاہر کیا جس کی حرکات کو مشکوک پا کر باز پرس کی تو اس نے کہا کہ کرایہ بچانے کیلئے ٹریفک وارڈن کا روپ دھار کر سفر کر تا ہوں اور اس کا نام سمیع الحق ولد طاہر محمود سکنہ399گ ب ہے۔ کوریئر کمپنی میں کام کرتا ہے۔ جس پر ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں