انسانی جانوں سے کھیلنے والے2عطائی بھائی گرفتار،کلینک سیل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت نے بٹالہ کالونی کے علاقہ ڈگرانواں روڈ پر انسانی جانوں سے کھیلنے والے دو عطائی بھائیوں کو گرفتار کر کے کلینک سیل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ڈی ڈی ایچ او اقبال ٹائون ڈاکٹر رضوان چشتی کو اطلاع ملی تھی کہ ڈگرانواں روڈ پر بعض افراد نے حسن میڈیکل ہال کے نام سے کلینک کھول رکھا ہے جہاں پر وہ انسانی جانوں سے کھلواڑ کر رہے ہیں، جس پرڈی ڈی ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حسن میڈیکل ہال کا معائنہ کیا تو وہاں پر عطائی بھائی دلشاد احمد ولد نثار احمد اور افضال ولد نثار کلینک چلا رہے تھے اور ان کے پاس ڈاکٹری کا کوئی لائسنس بھی نہ تھا۔ اور مذکورہ عطائی معصوم جانوں سے کھیل رہے تھے جس کی وجہ سے ہیپاٹائٹس ، ٹی بی، ایڈز اور کینسر جیسے موذی امراض پھیل رہے ہیں۔ جس میں مذکورہ عطائی بھائیوں کو گرفتار کر کے کلینک کو سیل کر دیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں