بیوی اور سوتیلی بیٹی کے قاتل کو2دفعہ سزائے موت،10لاکھ جرمانہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج محمدعظیم شیخ نے تھانہ ڈجکوٹ کے دوہرے قتل کا مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو دوبار سزائے موت اور مجموعی طور پر10لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید قید مشقت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق 2سال قبل تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ میں مجرم ذوالفقار علی نے گھریلو جھگڑے پر اپنی اہلیہ رخسانہ بی بی اور سوتیلی بیٹی ایمان فاطمہ کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ پولیس نے مجرم ذوالفقارکو گرفتار کر کے چالان مکمل کر کے عدالت کو بھجوایا تو فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں