فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق نائب صدر اورسپریم انجمن تاجران و کریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے صدرحاجی اسلم بھلی ،جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل اوردیگر عہدیدداروںنے حکومت پر زور دیاہے لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرنے اور وطن عزیزکیلئے قیمتی زر مبادلہ کمانے والے شعبہ صنعت و تجا رت کی ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے صنعتکاروں اور برآمدی تاجروں کوریلیف دیکر انکی حوصلہ افزائی کرے تاکہ یہ سیکٹر قیمتی زر مبادلہ کے حصول اور ملک سے بے روز گاری کے خاتمہ میں حکومت کی مدد کر سکے انہوںنے کہا ہے کہ اگر پالیسی میکر اس پر توجہ دیں تو انشاء اللہ مسلم لیگ کے قائدمیاں محمد نواز شریف ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی محترمہ مریم نواز کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزلیں طے کریگا ۔حاجی اسلم بھلی نیسیلز ٹیکس اور شرح سود کوکم کرکے سنگل ڈیجٹ پر لانے اورصنعت و تجارت کے لئے بجلی و گیس کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایسا کرنے سے ملک میں بند صنعتیں دوبارہ چلنا شروع ہو جائینگی اور عوام وتاجروں کو ریلیف ملے گاحاجی اسلم بھلی نے کہا کہ محب وطن تاجر برادری کوپاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور معاشی استحکام اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے اس منزل کو پانے کیلئے وہ حکومت سے بھرپور تعاون کرینگے تاہم حکومت کو بھی بزنس کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔




