موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اجتماعی ذمہ داری ناگزیر،برگدکانفرنس

لاہور(بیورو چیف) صوبائی وزیر فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور پروفیسر ڈاکٹر عاقف انور چوہدری، ڈپٹی سیکرٹری ای پی اینڈ سی سی ڈی عنبرین لطیف، ڈائریکٹر انسانی حقوق محمد یوسف، علامہ اصغر چشتی، ریورنڈ سیموئل بی میسی، پروفیسر اشوک کمار، ڈاکٹر سعدیہ سالار، شازین سعید، طاہرہ جمیل، عبدالوہاب، رمین مشہود، ابوزر مدھو، اسماء عارف، علیزہ عزیز، آئی کین کی سربراہ رابعہ ڈار، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے نمائندگان رضوان انور اور ماہہ جمیل، آبرو فاؤنڈیشن کی نبیہہ شکیل، ایڈپرو کنسلٹنٹس کی اقصیٰ ظہور، پیکیجز میں فیم کیئر ایمبریس کی سربراہ مارکیٹنگ ثنا فاطمہ اور ممبر کلائمیٹ ایکشن نیٹ ورک و ڈسٹرکٹ ممبر لاہور ہیومن رائٹس گورنمنٹ پنجاب مبارک آفتاب گل نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے اجتماعی ذمہ داری، جامع قیادت اور روزمرہ زندگی میں ماحول دوست طرزِ عمل اپنانا ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلاحی تنظیم برگد کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور، لوئر مال کیمپس کے اشتراک سے منعقدہ دوسری ”انکلوسیو کلائمیٹ ایکشن نیٹ ورک کانفرنس” ،”کلائمیٹ گالا 2026” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقررین نے برگد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ماحولیاتی ذمہ داری، متعلقہ پالیسیوں سے آگاہی اور ماحول کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مذاہب اور کمیونٹیز کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ قدرتی ماحول کا تحفظ تمام مذاہب اور معاشرتی طبقات کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور مذہبی و اخلاقی تعلیمات بھی اس حوالے سے رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں