ساہیوال (بیورو چیف) ذیا بیطس کے مریض اگر متوازن غذا با قاعدہ علاج، ضروری احتیاط اور روزانہ سیر و ورزش کو اپنا معمول بنائیں تو سنگین پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔ بد قسمتی سے لاکھو ں افراد اس مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود اس سے لا علم ہیں حالانکہ خون کا محض ایک قطرہ ہیں شوگر کی تصدیق اور نشاندہی کے لیے کافی ہے طبی ماہرین کے مطابق بظاہر معمولی نظر آنے والی احتیاطی تدابیر اور طرز زندگی میں مثبت تبدیلیاں اس دائمی مرض کے شکار افراد کو ایک تندرست، فعال اور بھر پور زندگی گزارنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔اس سلسلہ میں ڈاکٹروںنے کہا کہ ذیا بیطس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے اس وقت دنیا میں تقریباً 58 کروڑ افراد اس مرض کا شکار ہیں جبکہ پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ انہوں نے موٹا پے، غیر متوازن خوراک، جسمانی سرگرمیوں کی کمی اور موروثی عوامل کو اس بیماری کے بڑھتے ہوئے خطرات کا بنیادی سبب قرار دیا۔




