فیصل آباد پولیس نے رواں سال 5738اشتہاری پکڑ لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے رواں سال کے دوران5738اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جن میں اے کٹیگری کے 2125، بی کٹیگری کے3613 اشتہاری شامل ہیں، جبکہ ڈکیتی، راہزنی جسے سنگین جرائم میں مطلوب 1851اشتہاریوں کو پکڑ کر پابند سلاسل کر دیا گیا۔ گرفتار ہونے والے اشتہاری ملزمان کو پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس، سی سی ٹی وی کیمروں، سیف سٹی اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، سی سی پی او کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیلئے فیصل آباد میں کوئی جگہ نہیں، قانون شکنوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں