شہری سے لاکھوں ہتھیانے والے میاں بیوی کی ضمانت مسترد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)سپیشل جج سنٹر ل شمشاد علی رانا نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیانیوالے میاں بیوی کی ضمانت مستردکر کے جیل بھجوا دیا، چنچل سنگھ والا کے کلاش مسیح کو بیرون ملک سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ دیکر سلمان اور اس کی اہلیہ سونیا نے 6لاکھ روپے کی رقم وصول کی تھی۔ FIA نے مقدمہ درج کیا ،ملزمان میاں بیوی نے فاضل عدالت میں درخواست ضمانت گزاری تو فاضل جج نے ضمانتیں مسترد کر کے جیل بھجوا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں