لاہور(بیورو چیف)نواب ٹائون پولیس نے داماد پر ڈنڈوں سے تشدد کرنے والے سسرالی گرفتارکر لئے۔ تفصیلات کے مطابق گھر کی جگہ فروخت کرنے سے انکار پر سسرالیوں نے شہری ریاض کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ گرفتار ملزمان میں متاثرہ شہری کا سسر محمد خان، برادرِ نسبتی ناصر اور کزن ارشاد شامل ہیں۔پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا۔ گرفتارملزمان کیخلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ بدمعاشی اور تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔گھریلو ناچاقی پر داماد کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان قانون کی گرفت میں ہیں۔ قانون شکنی کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔




