فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اورچوروں کی آماجگاہ بن گیا۔ آج پھر مزید34وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لئے،متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اوررکشے چور لے اڑے۔ جبکہ اوباش افراد نے بھلا پھسلا کر 4خواتین کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے علاقہ یوسف آباد کی فضیلت بی بی کی بھانجی (ر) ،منصور آباد کے علاقہ گرین ویلیج کے رہائشی حسنین کی ہمشیرہ (الف) نامعلوم ملزمان، فیکٹری ایریا پرتاب نگر کے علی نواز کی بیٹی(ش) کو اوباش ملزم نواز اور ڈجکوٹ کے علاقہ133ر۔ب کے ناظم کی ہمشیرہ(ج) کو ملزمان انور وغیرہ نے اغوا کر لیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ جناح کالونی کے رسول احمد سے 2ہزار و فون، ڈھیرہ سائیں قبرستان کے قریب عارف حسین 40ہزار و فون چھین لیا، جھال پل کے قریب نازش منیر سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، بھٹہ سٹاپ کے حماد کے گھر سے قیمتی سامان چوری ، محلہ اسلم گنج کے اویس کے گھر کے تالے توڑ کر ساڑھے 12تولے زیورات اور نقدی چور لے اڑے۔ رسول پارک کے جاوید اقبال کے گھر سے چور نقدی ،قیمتی پارچات اور سامان چوری، شیخوپورہ روڈ عمر گارڈن کے عمر حیات سے20ہزار و فون چھین لئے،بھائی والا کے قریب عدنان اور اس کی اہلیہ سے اڑھائی تولے زیورات ، نقدی اور فون چھین لیا،165ر۔ب کے امجد اقبال سے10ہزار فون چھین لیا،139ر۔ب کے زاہد اعجاز کے گھر سے بکرے چوری، سمندری روڈ پر علی مصطفی سے جھپٹا مار کرقیمتی فون چھین لیا،275ج ب کے محمد عامر سے 70ہزار و فون چھین لیا، 214ر۔ب ڈھڈی والا کے بنیا مین سے ڈیڑھ لاکھ فون چھین لیا گیا،263کی سلمیٰ بخاری کے دفتر سے قیمتی سامان چوری،246ر۔ب کے مختار کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، رشید پارک جڑانوالہ کے عثمان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی سامان چور لے اڑے۔ 127گ ب کے افتخار احمدکے گھر کا صفایا کر دیا گیا، مدینہ ٹائون کے احسان الہٰی سے نقدی و فون چھین لیا، 61گ ب کے وسیم کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 614گ ب کے عبدالجبار کے رقبہ سے قیمتی درخت چوری،604گ ب کے غلام حسین کے ڈیرہ سے گندم چوری، 226گ ب کے کاشف علی سے ایک لاکھ و فون، 209گ ب کے اشرف سے22ہزار و فون چھین لیا گیا، دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، علاوہ ازیں لیاقت ٹائون کے عرفان، الائیڈ موڑ سے نوید، مدینہ ٹائون سے علی اکبر، پیپلز کالونی کے الیاس، سمندری روڈ سے وقاص اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




