کے پی میں 47فیصد سرکاری سکول غیر محفوظ

پشاور (بیورو چیف)سانحہ دیر کالونی پشاور کے بعد حکومتی احکامات پر خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں کی عمارتوں کا سٹرکچرل سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا گیا۔دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا کے 47 فیصد سرکاری سکول غیر محفوظ قرار دیے گئے ہیں جب کہ محکمہ تعمیرات و مواصلات نے صوبے بھر کے 8 ہزار 928 سکولوں کا سٹرکچرل سیفٹی آڈٹ مکمل کر لیا۔محکمہ تعمیرات و مواصلات (سی اینڈ ڈبلیو)کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر کے مجموعی طور پر 8 ہزار 928 سرکاری سکولوں کا معائنہ کیا گیا۔ دوسری آڈٹ رپورٹ میں صوبے بھر میں 53 فیصد کو محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں