کار کی ٹکر سے راہگیر،ٹریکٹر سے گر کر نوجوان جاں بحق

چنیوٹ (نامہ نگار)دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122کے مطابق پہلا حادثہ جھنگ روڈ پر والہ رائے کے قریب پیش آیا جہاں کھیت میں ہل چلاتے ہوئے40سالہ محمد شفیق ولد عبدالعزیز اچانک ٹریکٹر سے نیچے گر گیا اور ٹریکٹر کے ساتھ منسلک زرعی سہاگہ اس کے اوپر سے گزر گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ دوسرا حادثہ لالیاں میں مسو چوک کے قریب پیش آیا جہاں مبینہ طور پر کار کی ٹکر سے 70 سالہ راہگیر اللہ یار ولد چراغ دین سکنہ محلہ کوٹ محمد یار جاں بحق ہو گیا۔ دونوں واقعات کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں