کوڑا ٹیکس کی وصولی کے باوجود فیصل آباد ستھرائی کی صورتحال انتہائی ابتر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ابتر، ہلال روڈ سے نصرت فتح علی خاں ہسپتال حسیب شہید کالونی تک بھی کوڑا کرکٹ کے ڈھیر، شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ، وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف ذمہ داران کیخلاف ایکشن لیں، عوامی حلقوں کا پر زور مطالبہ، تفصیل کے مطابق ستھرا پنجاب ایجنسی فیصل آباد کے افسران کی سستی، لاپرواہی و نااہلی کے باعث شہر بھر میں صفائی ستھرائی کی دن بدن خراب ہو رہی ہے، ستم یہ ہے کہ کوڑا ٹیکس کی وصولی کیساتھ ستھرا پنجاب ایجنسی کے ورکرز کی کارکردگی ناقص ہے ، ہلال روڈ سے حسیب شہید کالونی تک بھی جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے نظر آتے ہیں۔ جو ہوا میں شامل ہونے سے سموگ کے خطرات بڑھنے لگے ہیں جبکہ تعفن زدہ ماحول لوگوں کو مختلف امراض میں مبتلا کر رہا ہے ، فیصل آباد میں ستھرا پنجاب ایجنسی کی کارکردگی مایوس کن ہے اور گلیوں، بازاروں میں کوڑ ا کرکٹ جمع ہونا معمول بن چکا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کروڑ روپے کے فنڈز کی فراہمی اور کوڑا ٹیکس عائد کئے جانے کے باوجود صفائی ستھرائی کی صورتحال میں کوئی بہتری پیدا نہیں ہو سکی ہے۔ ستھرا پنجاب ایجنسی فیصل آباد کے ایم ڈی کی تبدیلی کے باوجود صفائی ستھرائی کا معیار بہتر نہیں ہو سکا لہذا وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف فیصل آبادمیں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال کا فوری نوٹس لیکر ذمہ داران کیخلاف سخت ایکشن لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں