ڈکیتی چوری کی30وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان ‘7خواتین اغوا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئو ں اورچوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید30وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا، جبکہ اوباش افرادنے سبز باغ دکھا کر خاتون کو بے آبرو اور 7خواتین کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق بچیانہ کے علاقہ625گ ب کے عمران کی اہلیہ(الف) کو اوباش ملزم زین نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، گلبرگ کے علاقہ نڑ والا روڈ کے اقبال قریشی کی بیٹی(الف) کو نامعلوم ملزمان، غلام محمد آباد کے علاقہ رضوان ٹائون کے عمران کی بیٹی(ح) کو ملزمان ناظم وغیرہ، رضا آباد کے علاقہ نعمت آباد کے افتخار کی بیٹی(م) گھر سے سکول گئی واپس نہ آئی، ڈجکوٹ کے علاقہ265ر۔ب کے رضوان کی بیٹی (ن) کو ملزمان ناصر وغیرہ، 275ر۔ب کے طارق کی بیٹی (ر) کو ملزمان ندیم وغیرہ، ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ محمد علی سٹریٹ کی مختار بی بی کی بیٹی(س) کو نامعلوم ، 377گ ب کی تسلیم بی بی کی بیٹی (ن) کو مظہر وغیرہ نے اغوا کر لیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ریلوے روڈ سٹینڈرڈ چارٹرڈ کے قریب ذیشان سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا، امین پور بازار کے قریب عرفا ن سے 20ہزار و فون، مدینہ ٹائون غوثیہ روڈ پرریاض سے نقدی و فون چھین لیا، اسلامیہ پارک کے قریب اویس سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا، بلال آرچرڈ کے قریب جواد سے نقدی و فون چھین لیا، 188ر۔ب کے غلام عباس سے موٹر سائیکل نقدی و فون چھین لیا گیا،61ج ب کے تجمل حسین کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری،78ج ب کے سبطین سے موٹر سائیکل نقدی و فون چھین لی، 225ر۔ب ملکھانوالہ کے قریب سدرہ اعجاز سے جھپٹا مارکر پرس چھین لیا،215ر۔ب کی قرة العین کے گھر کے تالے توڑ کر 10تولے طلائی ، زیورات، نقدی چوری لے گئے،نیٹھری کے قریب سعید احمد سے 45ہزار و فون چھین لیا، ڈگرانواں روڈ پر وسیم کی دکان سے کپڑے چوری، گیلانی چوک کے قریب لطیف بٹ کے پولٹری فارم سے بھاری مالیت کے انڈے چوری،21گ ب کے طلحہ کی دکان سے بیٹریاں چوری، 71گ ب کے قریب احسان سے25ہزار و فون چھین لیا، 130گ ب کے اکبر خان کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، 632گ ب کے مہر محمد حسین کے رقبہ سے بجلی کا ٹرانسفارمر چوری، 391گ ب کے گلناز سے نقدی و فون چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے شہزاد کی حویلی سے مویشی چوری،کچہری روڈ سمندری کے قریب عرفان سے35ہزار و فون چھین لیا، 448گ ب کے عدیل ناصر سے37ہزار و فون چھین لیا، 215گ ب کی روبینہ بی بی کے گھر سے قیمتی ساما ن چورلے گئے، دیگر وارداتوں میں بھی بھارتی مالیت کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، علاوہ ازیں کچہری بازار سے احمد حسین، رحیم کالونی سے حسین علی، سرسید ٹائون سے شہباز، مسعود آباد کے عمیر ، کچہری روڈ جڑانوالہ سے رشید، قصبہ تاندلیانوالہ سے رضوان اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں