فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ریلوے حکام کی مبینہ ملی بھگت سے ریلوے کالونی ایسٹ میں قبضہ مافیا دوبارہ سرگرم ہو گیا۔ ریلوے ایسٹ کالونی میں قبضہ مافیا نے خالی اراضی پر دوبارہ پختہ تجاوزات قائم کرنا شروع کر دی۔ ریلوے حکام نے چپ سادھ لی۔ شہری حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے کی سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروائی جائے۔




