تاجر برادری سے ہر ممکن تعاون کرینگے،سلمیٰ بٹ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آباد (انصاف گروپ) کے چیئرمین رانا طیب خاں اور وائس چیئرمین شیخ محسن خالد نے محترمہ سلمیٰ بٹ سے ایک اہم ملاقات کی اور انہیں صوبائی وزیر برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کا قلمدان سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ۔ملاقات کے دوران تاجر رہنمائوں نے صوبائی وزیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں فوڈ سیفٹی اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے، جس سے عوام کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کے مسائل بھی حل ہوں گے۔اس موقع پر انجمن اڑھتیاں کی جانب سے صوبائی وزیر محترمہ سلمیٰ بٹ کی خدمات کے اعتراف میں انہیں یادگاری اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ صوبائی وزیر نے تاجر رہنمائوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تاجر برادری کے تعاون کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں