فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فراڈئیے گروہ نے رسالہ والا گرین سٹی ہائوسنگ سکیم کے پلاٹوں کی فروخت کے نام پر متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے لے اڑے، تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے متاثرہ بندوں کی درخواستوں پر مقدمہ درج کر کے ملزمان صغیر ڈوبگر، منصور ڈوگر، اسررا ڈوگر، حمزہ ڈوگر، محسن ڈوگر اوراکبر ڈوگر کی تلاش شروع کر دی۔ متاثرہ افراد عبدالسلام، طلحہ نسیم، محمد شاہد، نبیل اسلم، شاہد علی، افضل، وسیم، ایوب اور ارسلان ثاقب نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان نے232ر۔ب رسالہ والا میں گرین سٹی ہائوسنگ سکیم میں پلاٹ فروخت کر رہے تھے انہوں نے لاکھوں روپے مالیت کے پلاٹ خریدے، رقوم کی ادائیگی کے بعد قبضہ کا مطالبہ کیا تو مذکورہ گروہ رجسٹری کروانے پر لعت و لعل سے کام لیتے ہوئے قبضہ دینے سے بھی انکاری ہو گیا جس پر ایئر پورٹ پولیس نے دھوکہ دہی، فراڈ اور جعلسازی کے الزام میں الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔




