پنجاب یونیورسٹی کے زیرا ہتمام یوم ِ اقبا ل کی تقریب کل

لاہور (این این آئی)پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام 9 نومبر 2026ء بروز سوموار کو عظیم شاعر،مفکر اورفلسفی حضرت علامہ محمد اقبال کے 149ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں سینیٹ ہال، علامہ اقبال کیمپس (اولڈ کیمپس) میں خصوصی تقریب 10:30بجے صبح منعقد ہوگی ۔تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد علی،فیکلٹیوں کے ڈینز، ڈائریکٹرز،اساتذہ اور یونیورسٹی کے دیگر عہدیداران شرکت کریں گے۔اس موقع پر علامہ اقبال کی ادبی و فکری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا،ان کے لازوال کلام کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گااورخودی،علم وآگہی اور انسانی صلاحیتوں سے متعلق ان کے افکار و نظریات پر روشنی ڈالی جائے گی۔تقریب کے دوران پاینیرز میوزک سوسائٹی، ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرزاور یونیورسٹی کی مختلف ہم نصابی سوسائٹیز کے طلبہ علامہ اقبال کے کلام پر خصوصی پرفارمنس پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ پاینیرز میڈیا سوسائٹی کے زیر اہتمام فوٹو واک کا بھی انعقاد کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں