ساہیوال(بیورو چیف) میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور ادویات اور انجکشنوں کی کھلے عام فروخت درجنوں غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں پر ممنوعہ نشہ آور ادویات جن میں شربت اور گولیاں ہیں میڈیکل سٹوروں پر ادویات فروخت کرنے کی بجائے اپنے آپ کو ڈا کٹر ظاہر کر کے پریکٹس کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے تحقیقات کے مطابق میڈیکل سٹور پر نابالغ بچے کام کرتے ہیں نو جوان نسل نشہ کی لت میں مبتلا ہو کر اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے بلکہ کئی نشہ آور تو جوان میڈیکل سٹور کے اندر بیٹھ کر ہی خود انجکشن لگاتے نظر آتے ہیں محکمہ ہیلتھ کی کسی بھی جگہ کوئی رٹ اور نہ ہی کارروائی دکھائی دے رہی ہے۔ میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور ادویات اور انجکشنوں کی کھلے عام فروخت جاری ہے، متعدد سٹور مالکان بغیر لائسنس اور تجربہ کار ہیں نشے کا رحجان بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے کئی گھروں کے چرانے گل ہو چکے ہیں جبکہ میڈیکل سٹوروں کی ڈرگ انسپکٹر کی طرف سے مناسب نگرانی اور چیکنگ نہ ہونے کی وجہ سے یہ دھندہ جاری ہے اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب سے۔ اپیل کی ہے کہ نشہ آور ا ادویات اور انجکشن فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔




