علامہ اقبال کے افکارپر عمل خود شناسی کی لازوال دعوت ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے کہا ہے کہ خود انحصاری اور اتحاد سے متعلق علامہ اقبال کی تعلیمات مسلمانوں کے لئے بطور امت اور ہمارے لئے بحیثیت قوم ترقی اور خوشحالی کے لئے جدوجہد کرنے کا باعث ہیں۔ انہوں نے مزید کہا علامہ اقبال کے افکار پر عمل خود شناسی کی لازوال دعوت ہے اس لئے ہمیں اقبال کی تعلیمات کو مجسم کرکے نئی امید اور عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کا عہد کرنا چاہیے۔انہوں نے یہ بات شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا علامہ اقبال کے افکار اور تحریروں نے نہ صرف پورے برصغیر، وسط ایشیا بلکہ پوری دنیا پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ شاعر مشرق علامہ اقبال کے فلسفے نے برصغیر کے مسلمانوں کو اپنی علیحدہ شناخت کا ادراک دے کر ایک علیحدہ وطن کا خواب روشن کیا جس کے نتیجے میں وطن عزیز پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں