لاہور( بیورو چیف)گورنر سندھ نہال ہاشمی نے شاہی قلعہ لاہور کا دورہ کیا، اس موقع پر گورنر سندھ نے شاہی قلعہ میں جاری بحالی و تحفظ کے کاموں، عوام کے لیے فراہم کردہ سہولیات اور تاریخی ورثے کے تحفظ کے اقدامات میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سیکرٹری راشد نصر اللہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی نجم الثاقب بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اور شاہی قلعہ لاہور کی تاریخی و ثقافتی اہمیت سے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے تاریخی سیاحت کے فروغ اور عوام کو لاہور کی شاندار تاریخ سے منفرد اور دلچسپ انداز میں روشناس کرانے کے لیے اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہا۔




