سرمایہ کاری فراڈ میں ملوث ملزمان کیخلا ف کارروائیاں

راولپنڈی(بیورو چیف) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) راولپنڈی کی آن لائن ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری فراڈ میں ملوث ملزمان کے خلاف دو کارروائیاں، شہریوں سے مجموعی طور پر 2 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔این سی سی آئی اے کے مطابق ایک کارروائی میں ملزم پر راولپنڈی کے شہری محمد ارشد کو واٹس ایپ گروپ ”v185ـWharton” کے ذریعے پرکشش سرمایہ کاری اور بھاری منافع کا لالچ دے کر مبینہ فراڈ کرنے کا الزام ہے۔ملزم نے شہری کو آن لائن ٹریڈنگ اور انویسٹمنٹ اسکیم میں پھنسا کر مختلف بینیفشری اکاؤنٹس میں ایپ اور اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے 2 کروڑ 10 لاکھ 18 ہزار 511 روپے منتقل کروائے، جس سے شہری کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ کارروائی کے دوران ملزم سے 14 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے جبکہ ملزم جسمانی ریمانڈ پر ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔این سی سی آئی اے کی دوسری کارروائی میں فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے شہری سے 29 لاکھ 15 ہزار 872 روپے کا فراڈ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن سے 18 لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں