پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فوائد شہریوں کو نہ مل سکے

سمندری(بیورو چیف)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود سمندری شہر اور گردونواح کے علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ آسکی جس کے باعث مسافروں کو بدستور پرانے اور مہنگے کرایوں پر سفر کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو ٹرانسپورٹرز فوری طور پر کرایوں میں اضافہ کر دیتے ہیں، لیکن قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہیں کی جاتی اس صورتحال سے روزانہ سفر کرنے والے ملازمین، طلبہ، مزدوروں اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے ضلعی اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے فوری نوٹس لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں