اتحاد امت کی بنیاد دین اسلام کی مشترکہ تعلیما ت ہیں

گوجرہ(نامہ نگار) اتحادِ امت اور دفاعِ حرمین شریفین کے تناظر میں رواداری سیمینار کا انعقادسیمینار کا مقصد اتحاد امت وبین المسالک اور بین المذاھب رواداری کا پیغام دینا ھے قرآن وسنہ اسلامک سنٹر گوجرہ کی جانب سے جماعت اہل حدیث ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام اتحادِ امت اور دفاع حرمین شریفین تناظر میں رواداری سیمینار منعقد ہوا سمینار کی صدارت ایم اکرم سعید نے کی سمینار سے جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبد الغفار روپڑی ،پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید روپڑی، ناظم اعلیٰ پنجاب مولانا سلیمان شاکر، مولانا بلال احمد بٹ، مفتی افتخار الحسن، مولانا عبدالقادر عثمان، مولانا محمد عاصم، حافظ عبدالوحید، ڈاکٹر سلطان احمد، ڈاکٹر نعیم اشرف اور ڈاکٹر محمد مرتضی نے خطاب کیا۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اتحادِ امت کی بنیاد دین اسلام کی مشترکہ تعلیمات ہیں جبکہ دفاعِ حرمین شریفین پوری امت مسلمہ کی ایمانی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت اور شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحانات گھریلو اور معاشرتی مسائل کا سبب بن رہے ہیں، جن کے خاتمے کے لیے رواداری، باہمی احترام، محبت و اخوت اور برداشت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے انسانی معاشرہ بالخصوص عالم اسلام اور پاکستان شدت پسندی کے متحمل نہیں ہو سکتے سول سوسائٹی کے تمام اعتدال پسند افرادروداری کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں اور معاشرے امن و استحکام کی لانے کی کوشش کا حصہ بنیں سیمینار میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں