محکمہ صحت میں94کروڑ 63لاکھ کی بے ضابطگیاں

اسلام آباد(بیوروچیف) محکمہ صحت میں94کروڑ63لاکھ کی مبینہ بے ضابطہ ادائیگیوں پرآڈٹ اعتراضات کردیاگیا،ڈی جی ہیلتھ سروسز کا6این جی اوز ،اداروں کوگرانٹس فراہم کرنے پرآڈٹ اعتراض کیاگیا،حکومتی منظوری کا ریکارڈفراہم نہیں کیاگیا۔ذرائع کے مطابق مختلف این جی اوزکوجاری فنڈزکیاستعمال کی سر ٹیفکیٹ کی آڈٹ سے تصدیق نہ ہوسکی،فنانس آڈٹ رپورٹ کے مطابق سرکاری فنڈزکیاجرامیں مطلوبہ مالیاتی قواعداورضابطہ جاتی کارروائی مکمل نہیں کی گئی ہے،صحت کے تحویل میں لیے گئے اداروں کومزید71کروڑ50لاکھ روپے کے فنڈزجاری کئے گئے، محکمہ صحت میں سرکاری گاڑیوں کے پٹرول،آئل ،سپیئرپارٹس کے ریکارڈمیں بے ضابطگیاں پائی گئیں ہیں،گاڑیوں کی مسافت اورسفرکامقصدلاگ بکس میں درست درج نہ کرنے پراعتراض کیاگیا ہے،سرکاری گاڑیوں کے پٹرول اورآئل کے ماہانہ استعمال کاحساب مرتب نہیں کیاگیا،گاڑیاں استعمال کرنیوالے افسران کے لاگ بک میں تصدیقی دستخط موجودنہیں،قواعدکی خلاف ورزی اورکمزورنگرانی کوہی مالی بے ضابطگیوں کی وجہ قراردیاگیا ہے،مالی بے ضابطگیوں کے اعتراضات مالی سال 2022-23اورفروری تانومبر2022کے ہیں،فنانس ڈیپارٹمنٹ سے فنڈزجاری کرناحکومتی منظوری کامتبادل نہیں ہوسکتا،6اداروں کوگرانٹس پنجاب اسمبلی سے منظورشدہ بجٹ کے تحت جاری کی گئیں،ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گرانٹس کے استعمال کے سر ٹیفکیٹ متعلقہ اداروں سے حاصل کیے گئے تھے،ڈیپارٹمنٹل اکائونٹس کمیٹی اجلاس میں آڈٹ پیرانمٹانے پرآڈٹ نے اختلافی نوٹ جاری کردیاہے،آڈٹ نے حکومتی منظوری کے ثبوت فراہم نہ ہونے پراعتراض برقراررکھنے کی سفارش کردی ہے آڈٹ رپورٹ میں معاملہ حتمی فیصلے کیلئے پبلک اکانٹس کمیٹی کے سپردکرنیکی سفارش کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں