معاشی حالات سے تنگ 38سالہ شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) معاشی حالات سے تنگ آ کر 50سالہ شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جا تا ہے کہ کھرڑیانوالہ کا36سالہ اقبال ولد یوسف کچھ عرصہ سے بیروزگار تھا ، جس کے باعث گھر میں اکثرجھگڑا رہتا تھا۔ گذشتہ روز کسی بات پر گھر والوںسے جھگڑکر اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، لواحقین نے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں