آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے

لاہور ( بیورو چیف)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق، ریٹائرڈ مرحوم سب انسپکٹر نذر خان کی اہلیہ کی طبی امداد کیلئے مالی معاونت کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ہدایات جاری کیں۔ 8 سینئر ٹریفک وارڈنز کی پروموشن سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔ ٹریفک وارڈن محمد آصف کی اپیل سے متعلق درخواست پر آر پی او ساہیوال کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ لانگری منیر احمد کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ہدایات جاری کی گئیں۔ سب انسپکٹر غلام فرید کی پروموشن سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔ انسپکٹر ایاز محمود کی اے سی آر سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ کانسٹیبل امان اللہ کی طبی امداد کیلئے مالی معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ہدایات جاری کی گئیں۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں