لاہور (بیوروچیف) پیکٹانے نہم تا بارہویں جماعت کیلئے مرحلہ وار سمارٹ سلیبس جاری کردیا، میٹرک و انٹر ترجمتہ القرآن اور اخلاقیات کا سمارٹ سلیبس جاری نہ کیا جاسکا،مختلف مضا مین کے نصاب میں 25سے 30فیصد کمی کی گئی ۔ پہلے مرحلے میں نہم و گیارہویں جماعت کا سمارٹ سلیبس جاری کیا گیا،دوسرے مرحلے میں میٹر ک اور بارہویں جماعت کا سلیبس جاری، کمپیوٹر اور میسحی طلبا کیلئے سمارٹ سلیبس جاری کر دیا گیا،میٹرک ٹیک کا سمارٹ سلیبس بھی جاری کردیا گیا،آئندہ سال میٹرک و انٹر امتحانا ت مذکورہ سمارٹ سلیبس میں سے لیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ طلبا کی تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سمارٹ سلیبس تیار کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد انہیں آئندہ سال ہونے والے بورڈ امتحانات کی تیاری میں آسانی فراہم کرنا ہے۔ سمارٹ سلیبس کے ذریعے طلبا کو امتحانات کی تیاری کیلئے زیادہ منظم انداز میں رہنمائی مل سکے گی، جبکہ انہیں اہم نصابی مواد پر توجہ مرکوز کرنے میں بھی مدد ملے گی۔دوسری جانب طلبا اور والدین بھی سمارٹ سلیبس کے اجرا کے منتظر ہیں، کیونکہ اس سے امتحانی تیاری کے حوالے سے اہم رہنمائی ملنے کی توقع ہے۔ پیکٹا ہفتے کے روز سمارٹ سلیبس کی مکمل تفصیلات سامنے لائے گا، جس کے بعد نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کو معلوم ہوسکے گا کہ آئندہ بورڈ امتحانات کیلئے نصاب میں کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں۔




