سرگودھا(بیورو چیف)محکمہ بلدیات پنجاب نے سرگودھا کی 2سگی بہنوں کو چیف بلدیات تعینات کر دیا۔زرائع کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب نے سرگودھا کے علاقہ معظم آباد کی دو سگی بہنوں کا تقرر کر کے روبینہ مختار وینس کو میونسپل کمیٹی پنڈی بھٹیاں (ضلع حافظ آباد)اور عنبرین مختار وینس کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی واربرٹن تعینات کر دیا ہے۔




